واشنگٹن : امریکہ میں 41 دن سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ نے ایک اہم بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد حکومت دوبارہ فعال ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، سینیٹ میں سالانہ اخراجاتی بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ آئے، جن میں اپوزیشن ڈیموکریٹس کے 8 اراکین نے بھی بل کی حمایت کی۔ اس بل کے ذریعے حکومتی ادارے دوبارہ چلنا شروع ہو گئے ہیں، تاہم ابھی اس بل کی ایوان نمائندگان سے حتمی منظوری باقی ہے، جہاں ری پبلکنز کا کنٹرول ہے۔
شٹ ڈاؤن کے دوران لاکھوں سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کر رہے تھے، خوراک کی امداد روک دی گئی تھی اور ملک کے فضائی سفر پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوئے تھے۔