وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

12:34 PM, 11 Nov, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج صبح مارگلہ روڈ پر زیر تعمیر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس دوران محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کو بروقت اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے اور مزید ورک فورس شامل کرنے کی ہدایت بھی دی تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ "انڈر پاس کی تکمیل سے مارگلہ روڈ پر روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی، اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔"

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ "85 گارڈرز نصب کیے جا چکے ہیں، پری کاسٹ پلینگ مکمل ہو چکا ہے، اور ریمپ و ریٹیننگ وال کی تعمیر جاری ہے۔" انہوں نے کہا کہ منصوبہ وقت پر مکمل ہونے کی راہ پر ہے اور مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں