صدر ن لیگ نواز شریف کا عرفان صدیقی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

12:49 PM, 11 Nov, 2025

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ "میرے انتہائی مخلص اور بااعتماد دوست، بھائی عرفان صدیقی کی وفات کا غم بے حد گہرا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "عرفان صدیقی کا قلم ہمیشہ اصولوں اور آزاد خیال کی علامت رہا۔ ان کے ساتھ جو رشتہ تھا، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔"

نواز شریف نے عرفان صدیقی کی شخصیت کو "منفرد، عاجز مزاج اور روشن دماغ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ان کی وفات ایک عزیز بھائی کے بچھڑنے کے مترادف ہے، اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔"

واضح رہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر تھے اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

مزیدخبریں