پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

09:25 AM, 11 Nov, 2025

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق مشیر عرفان صدیقی کا انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور سینیٹ میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر تھے۔ ان کی وفات ایک بڑا سیاسی نقصان ہے، کیونکہ وہ پارٹی کے اہم رہنما اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین تھے۔

انہوں نے مارچ 2021 میں سینیٹ کا رکن منتخب ہونے کے بعد اہم سیاسی اور پارلیمانی ذمہ داریاں ادا کیں۔ ان کی خدمات کو مسلم لیگ (ن) اور ملک کی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی وفات پر سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں