خطے کی بدلتی صورتحال: اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ رابطے میں

09:21 PM, 11 May, 2026

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران سعودی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے تناظر میں۔

دونوں رہنماؤں نے بحری سلامتی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور آبنائے ہرمز کی اہمیت پر بھی تفصیلی غور کیا۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ خطے اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے قریبی اور مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
 
 
 
 

مزیدخبریں