ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

06:55 PM, 11 May, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صرافہ بازاروں میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 544 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے، جہاں فی اونس ریٹ 53 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 660 ڈالر پر آ گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں طلب اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں