"تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں، بارود نہیں بننا چاہتی"؛ گرفتار خاتون نے دہشت گردوں کی بلیک میلنگ کا کچا چٹھا کھول دیا

02:38 PM, 11 May, 2026

کوئٹہ: بلوچستان سے گرفتار ہونے والی مبینہ خودکش بمبار خاتون نے اپنے اعترافی بیان میں دہشت گرد تنظیموں کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح اسے اس کے اپنے ہی قریبی رشتہ دار نے والد کے قتل کی دھمکی دے کر دہشت گردی کے راستے پر مجبور کیا۔
 خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کے اپنے کزن نے اسے ڈرا دھمکا کر کالعدم بی ایل اے (BLA) کے لیے کام کرنے پر لگایا۔ کزن اسے آنکھیں بند کر کے دو مرتبہ پہاڑوں پر لے گیا جہاں اسے جبری طور پر شدت پسندی کی تعلیم دی گئی۔
گرفتار خاتون کے مطابق، اسے خودکش حملے کے لیے تیار کرنے کا سب سے بڑا حربہ بلیک میلنگ تھا۔ اسے صاف کہا گیا کہ اگر اس نے خود کو نہ اڑایا تو اس کے والد کو گولی مار دی جائے گی۔خاتون نے بتایا کہ اس کے منگیتر اور والدین اس راستے کے سخت خلاف تھے اور اسے مسلسل روکتے رہے، لیکن اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش کرا دیا گیا تھا۔ اپنے بیان کے آخر میں خاتون نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا، "میں بالکل بھی ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میں پڑھنا، زندگی میں آگے بڑھنا اور ایک پرامن شہری بننا چاہتی ہوں۔

مزیدخبریں