معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر نیا ملی نغمہ "تُو یاد رکھیں" جاری

11:58 AM, 11 May, 2026

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) نے معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر نیا شاہکار ملی نغمہ "تُو یاد رکھیں" ریلیز کر دیا ہے۔ اس نغمے نے نہ صرف موسیقی کے میدان میں دھوم مچا دی ہے بلکہ قوم کے رگ و پے میں ولولہ اور فخر کا ایک نیا جوش بھی بھر دیا ہے۔
    قومی جذبے کی بیداری: "تُو یاد رکھیں" نے ریلیز ہوتے ہی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ نغمے کے بول اور موسیقی نے پاکستانی قوم میں وطن پر مٹ مٹنے کے جذبوں کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔ آج سے ایک سال قبل "معرکۂ حق" کے دوران پاکستان نے یہ ثابت کیا تھا کہ ملک کے دفاع کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ اس معرکے نے پاکستانی عسکری طاقت کو عالمی سطح پر ایک ناقابلِ تسخیر پہچان عطا کی ہے۔ ملک بھر میں اس نغمے کو ریڈیو، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ایسے نغمے قوم کو متحد رکھنے اور شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ نیا نغمہ جہاں ماضی کی فتح کا جشن ہے، وہیں یہ مستقبل کے لیے دشمن کو ایک واشگاف پیغام بھی ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج اپنے دفاع سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

مزیدخبریں