افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، آپریشن "بنیان مرصوص" میں اہم اہداف تباہ کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر

10:33 PM, 11 May, 2025

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے مکمل پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

راولپنڈی میں ایئر فورس اور نیوی کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت نے آزاد کشمیر کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ ان واقعات کے بعد پاکستان نے دفاعی حکمتِ عملی کے تحت "آپریشن بنیان مرصوص" کا آغاز کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ:

"الحمدللہ، افواجِ پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔ ہم نے وطن کی حفاظت کے لیے 26 اہم فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن میں اُڑی کا نیٹ ورک اسٹیشن اور پونچھ میں دشمن کا راڈار سسٹم شامل ہیں۔"
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

"ہم اپنے ان جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہماری مکمل ہمدردی ہے۔"
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں، یکجہتی اور حمایت ہماری اصل طاقت ہے، اور ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں فتح عطا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہر لمحہ چوکنا ہیں اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں