اسلام آباد:محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملتان، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں تمام تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث 9 اور 10 مئی کو تمام تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔