واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں چین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بہت مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک کے تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین نے دوستانہ ماحول میں اہم امور پر بات کی، اور ملاقات میں خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکی کمپنیوں کو چین کی منڈی تک بہتر رسائی حاصل ہونی چاہیے، جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس کے نتائج سے مستقبل میں تجارتی تعلقات میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، جب امریکا نے چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف لگایا، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی اشیا پر محصولات بڑھا دیے تھے۔