روسی صدر پیوٹن کی یوکرین کو مذاکرات کی پیشکش، 15 مئی کو استنبول میں بات چیت کی تجویز

10:55 AM, 11 May, 2025

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتا اور ایک سنجیدہ حل چاہتا ہے۔

پیوٹن نے اعلان کیا کہ مذاکرات کے لیے 15 مئی کی تاریخ اور استنبول کا مقام تجویز کیا گیا ہے، جہاں دونوں ممالک آمنے سامنے بیٹھ کر معاملات پر بات کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، لیکن اب فیصلہ یوکرین کو کرنا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آتا ہے یا نہیں۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حقیقی امن چاہیے تو صرف جنگ بندی کافی نہیں، بلکہ ان مسائل کو حل کرنا ہوگا جو اس تنازع کی جڑ میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں