دبئی ،مسقط:آبنائے ہرمز اور خلیجِ عمان میں اسٹریٹجک سمندری گزرگاہیں میدانِ جنگ بن گئیں۔ تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے تین بحری جہازوں پر پراسرار میزائل حملوں کے بعد خطے میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔ دبئی اور عمان کے ساحلوں کے قریب بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہازوں میں لگی آگ پر مشکل سے قابو پایا گیا۔ خوش قسمتی سے تمام عملہ محفوظ رہا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے، جس میں 100 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ان حملوں کے فوراً بعد خام تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ کشیدگی برقرار رہی تو عالمی توانائی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
خلیج میں جنگ کے بادل: 3 بحری جہازوں پر میزائل حملے، ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
08:39 PM, 11 Mar, 2026