ایرانی صدر کا وزیراعظم پاکستان کو فون؛ خطے میں امریکی و اسرائیلی مداخلت پر عالمی برادری سے ایکشن کا مطالبہ

05:47 PM, 11 Mar, 2026

اسلام آباد / تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی ابتر صورتحال اور ایران پر ہونے والے حملوں کے تناظر میں اہم مشاورت کی گئی۔
ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے کے عمل پر اگر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی تو عالمی امن اور سلامتی کا ڈھانچہ بکھر سکتا ہے۔ صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں زور دیا کہ بین الاقوامی ادارے اسرائیل اور امریکہ سے ان کی جارحیت پر جواب طلب کریں۔
 دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو عالمی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔دونوں برادر ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سفارتی محاذ کو متحرک کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں