پسنی ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈولفن کا بڑا جھنڈ دیکھا گیا

12:59 PM, 11 Mar, 2026

پسنی : بلوچستان کے پسنی ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈولفن کا بڑا جھنڈ دیکھا گیا، جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے اس منظر کو محفوظ کیا۔

ماہرین کے مطابق ڈولفن صاف اور پرسکون پانی میں رہنا پسند کرتی ہیں، اور اس علاقے میں ان کی موجودگی سمندری ماحول کی بہتری کی نشانی ہے۔

مزیدخبریں