ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق رکھتےہیں ،سعودی عرب

01:22 PM, 11 Mar, 2026

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں کابینہ کے ورچوئل اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق رکھتا ہے۔

کابینہ نے ملکی فضائی دفاعی نظام کی تعریف کی اور کہا کہ اس نے تنصیبات پر حملوں کی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔ اجلاس میں ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ سویلین اہداف اور تیل کی تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔مزید یہ کہ سعودی عرب نے خلیجی ممالک، عرب لیگ اور یورپی یونین کے اجلاسوں میں اپنائے گئے موقف کی اہمیت کو سراہا۔

مزیدخبریں