تہران : ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی حفاظت کے لیے ایران پر وحشیانہ حملے کیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اس کی قوم نے امریکی فوج کی طاقت کو ناکام بنایا اور مغربی ایشیا میں امریکا کی موجودگی ہی خطے کی تمام غیر یقینی صورتحال کی وجہ ہے۔
جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ امریکی فوج اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتی اور خطے کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔