پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

11:18 AM, 11 Mar, 2026

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں سہ پہر 1:15 بجے شروع ہوگا۔

اس میچ میں پاکستان کی طرف سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے: صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین۔ سیریز کے باقی دو میچ 13 اور 15 مارچ کو ہوں گے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل دکھا چکے ہیں اور بین الاقوامی میچوں میں بھی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دیں گے۔

پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، اور سکواڈ میں محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سعد مسعود، فہیم اشرف، حارث رؤف، اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

مزیدخبریں