اسلام آباد:آئی ایم ایف نے حکومت کے بجلی کے نرخوں میں کمی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس میں بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دوران کیا گیا، جس کا مقصد ایک ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط حاصل کرنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن نے پاور ڈویژن کے ساتھ بجلی ٹیرف کی نظرثانی پر تفصیل سے بات کی اور حکومت کے منصوبے کو منظور کرتے ہوئے نیپرا اور پاور ڈویژن کو مشاورت کے ذریعے فیصلے کرنے کی ہدایت کی۔ حکومت نے اپریل سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے مطابق فی یونٹ 1 سے 2 روپے تک کم ہو سکتی ہے۔
آئی ایم ایف نے حکومت کے ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور جنوری تک دو ڈسکوز کی نجکاری نہ ہونے پر ناپسندیدگی ظاہر کی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کی اصلاحات کے لیے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری ضروری ہے۔
آج پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کے وفد سے اہم مذاکرات متوقع ہیں،