پی ٹی آئی نے جے یو آئی (ف) سے اتحاد کے لیے ٹی او آرز طلب کرلیے

08:35 PM, 11 Mar, 2025

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان گزشتہ شب ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں نے سیاسی اتحاد کے حوالے سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی نے جے یو آئی (ف) سے ٹی او آرز (شرائط) طلب کی ہیں، جن پر عمران خان سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے ٹی او آرز پر مولانا فضل الرحمن سے مزید مشاورت کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، یہ اتحاد انتخابی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا ہوگا، اور عمران خان چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن ملکی سیاسی حالات پر گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ بنیں۔

دریں اثنا، محمود اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے، جس سے اپوزیشن میں مزید سیاسی سرگرمیاں شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں