سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، قیمتوں میں بھاری کمی

05:46 PM, 11 Jun, 2026

کراچی: مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی دھات کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک تولہ سونا 9 ہزار 720 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 748 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے مقرر ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 97 ڈالر گھٹنے کے بعد 4 ہزار 102 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں