مہمند کارروائی: ہلاک دہشتگرد کے افغان شہری ہونے کا انکشاف

01:35 PM, 11 Jun, 2026

مہمند: سکیورٹی فورسز نے مہمند کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک افغان شہری تھا، جس کی شناخت عمر بیلال کے نام سے کی گئی ہے اور اس کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے افغان شناختی کارڈ، غیر ملکی کرنسی، جدید اسلحہ اور خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی۔سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں