سولر پینلز پر ٹیکس اضافہ ختم کرنے پر اتفاق، آئی ایم ایف مجوزہ تجویز سے دستبردار

01:20 PM, 11 Jun, 2026



اسلام آباد: سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی تجویز واپس لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی کوششوں اور حکومتی مذاکرات کے بعد سولر پینلز پر اضافی ٹیکس نہ لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے سے عوام کو ریلیف ملنے اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں یہ معاملہ باہمی مشاورت سے حل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں