میکسیکو:عالمی فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ فیفا ورلڈ کپ 2026 آج سے شروع ہو رہا ہے، جس میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ایونٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریبات تینوں میزبان ممالک میں الگ الگ انداز میں ہوں گی، جہاں شائقین کے لیے خصوصی ثقافتی اور تفریحی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
میکسیکو میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا سمیت دیگر فنکار بھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
منتظمین کے مطابق یہ ورلڈ کپ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔