نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کی تازہ ترین سہ ماہی سکیورٹی رپورٹ پیش کر دی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران افغانستان میں مختلف پرتشدد واقعات میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ان کی مجموعی تعداد 3 ہزار 687 تک پہنچ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جاری حالات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
رپورٹ میں افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی سے متعلق خدشات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جس سے علاقائی سکیورٹی چیلنجز مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں۔ؤ