پاکستان کی چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں فتح، وزیراعظم نے تاریخی کامیابی قرار دے دی

11:39 AM, 11 Jun, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔ قومی ٹیم کی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے تاریخی اور قابلِ فخر کامیابی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی فٹبال ٹیم نے بہترین کھیل، مضبوط عزم اور مثالی ٹیم ورک کے ذریعے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

شہباز شریف کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے، جو ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

مزیدخبریں