پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا، سخت جواب

06:58 PM, 11 Jun, 2025

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کو جھوٹا اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی ناکامی چھپا رہا ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم نہیں چھپایا جا سکتا۔

پاکستان نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان سے متعلق جنون ترک کرے، اور یاد رکھے کہ "تاریخ ہمیشہ دانشمندی کو یاد رکھتی ہے، شور کو نہیں۔"

مزیدخبریں