"اس بار دل نے بریک لینے کو کہا"،صبا قمرنے تصویر شیئر نہ کرنے وکی وجہ بیان کردی

06:54 PM, 11 Jun, 2025

کراچی: اداکارہ صبا قمر نے اس عید پر سوشل میڈیا پر خاموشی اختیار کرنے اور کوئی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ وہ پچھلے کئی ماہ سے مسلسل کام کر رہی تھیں اور سفر میں تھیں، اس لیے اس بار دل نے بریک لینے کو کہا اور انہوں نے خود کو مکمل آرام کا وقت دیا۔

صبا کے مطابق انہوں نے عید کے تین دن گھر میں گزارے، سر میں تیل لگایا، اچھا کھانا کھایا، دعائیں مانگیں اور گلیمر سے دور سکون تلاش کیا۔

انہوں نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ جلد دوبارہ سرگرم ہوں گی اور نئے پروجیکٹس سے سب کو آگاہ کریں گی۔ آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور مشورہ دیا کہ "ہمیشہ دل کی بات سنیں"۔

مزیدخبریں