کراچی : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا عالمی قیمتیں کم تھیں، فوج کی حمایت حاصل تھی، پھر بھی حکومت کچھ نہ کر سکی۔
مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پر بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، بنیادی اصلاحات کرنے کا یہ بہترین وقت تھا، مگر حکومت نے موقع ضائع کیا۔
انہوں نے 2.68 فیصد گروتھ کے ہدف کو ناقابلِ فہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہی حال رہا تو پھر اگلے سال 6 فیصد گروتھ بھی آ سکتی ہے۔