سونے کے خریدار ہوشیار! قیمتوں میں پھر اضافہ

06:19 PM, 11 Jun, 2025

کراچی: زیور خریدنے کا ارادہ ہے؟ تو جیب ذرا بھاری رکھیں! سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر مہنگا ہو کر 3345 ڈالر کا ہو گیا، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے بڑھ کر 3,52,900 روپے اور 10 گرام سونا 514 روپے بڑھ کر 3,02,297 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ اضافہ شادیوں کے سیزن میں خریداروں کے لیے فکر کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر ان کے لیے جو پہلے سے ہی بجٹ میں تنگی کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں