کیلیفورنیا:میٹا نے اپنی نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز میں ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) فیچر متعارف کروا دیا ہے، جو صارفین کو ذاتی طور پر بات چیت کرنے کا موقع دے گا۔ یہ فیچر تقریباً دو سال کے عرصے کے بعد تھریڈز میں شامل کیا گیا ہے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے مطابق، ڈی ایم فیچر کی ابتدائی آزمائش ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور ارجنٹینا میں شروع ہو چکی ہے اور آنے والے مہینوں میں اسے مزید ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ صارفین ایپ میں نیچے موجود لفافے کے آئیکون پر کلک کر کے یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔
تھریڈز کو میٹا نے جولائی 2023 میں لانچ کیا تھا اور اب یہ فیچر اس پلیٹ فارم کو مزید موثر بنانے کی کوشش ہے تاکہ ایکس (ٹوئٹر) کا مقابلہ کیا جا سکے۔