فینسی نمبر پلیٹس کی پابندی، کراچی میں سخت کریک ڈاؤن شروع

03:42 PM, 11 Jun, 2025

کراچی: کراچی میں غیر معیاری اور فینسی نمبر پلیٹس رکھنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، جو ایک بڑے حکومتی اقدام کی نشان دہی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ اب سے ہر گاڑی اور موٹر سائیکل پر سرکاری معیار کے مطابق نمبر پلیٹ لگانا ضروری ہے۔ یہ کریک ڈاؤن اگلے ماہ شروع ہونے والے ای چالان نظام کی تیاری ہے، جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری چالان کرے گا۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد نمبر پلیٹس کا انتظام کریں، ورنہ گاڑیاں ضبط ہو کر متعلقہ تھانوں میں پڑی رہیں گی۔

مزیدخبریں