وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بچوں کے کھیلنے کی اہمیت پر زور

03:25 PM, 11 Jun, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل ڈے آف پلے کے موقع پر کہا ہے کہ بچوں کا ہنستا کھیلتا ہونا خوشی اور ترقی کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلنا بچوں کے لیے صرف تفریح نہیں بلکہ ذہنی، جذباتی اور تخلیقی ترقی کی بنیاد ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر بچے کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلنے، سیکھنے اور خوشی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، لیکن افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت اپنی بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں بچوں کو کھیل کے ذریعے تعلیم دی جا رہی ہے، تاکہ ایک ایسا ماحول بنایا جا سکے جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد اور برابر کے مواقع کے ساتھ کھیل سکے، سیکھ سکے اور ترقی کر سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کی خوشگوار اور صحت مند نشوونما کے لیے کھیل کو فروغ دینا بہت ضروری ہے تاکہ وہ بہتر مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

مزیدخبریں