پاکستان نے ایل این جی کی ایک اور اسپاٹ خریداری مکمل کرلی

06:50 PM, 11 Jul, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق 15 اور 16 جولائی کے لیے ایل این جی کی فراہمی سے متعلق ٹینڈر میں مجموعی طور پر تین کمپنیوں نے اپنی بولیاں جمع کرائیں۔

پی ایل ایل نے بتایا کہ تمام موصول ہونے والی پیشکشوں کا جائزہ لینے کے بعد سب سے کم قیمت والی بولی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

کمپنی کے مطابق منظور کی جانے والی بولی کی قیمت 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جبکہ دیگر دو پیشکشیں 18.59 ڈالر اور 18.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی موصول ہوئیں۔

حکام کے مطابق کم نرخ پر ایل این جی کارگو کی خریداری سے ملک میں گیس کی ضروریات پوری کرنے اور توانائی کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں