پاکستان اور مالدیپ کا سفارتی رابطہ، تعلقات کے فروغ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

05:52 PM, 11 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عروتھشام آدم سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ روابط، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

دورانِ رابطہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مالدیپ کے وزیر خارجہ کو ملک کی آزادی کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر پیشگی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اہم پیش رفت اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر مالدیپ کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
 
 
 

مزیدخبریں