ای پی اے کی ماحولیاتی حکمت عملی، امریکی قونصلیٹ جنرل وفد کا اقدامات کا جائزہ 

01:45 PM, 11 Jul, 2026

لاہور: امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) لاہور کا دورہ کیا، جہاں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کو ادارے کی کارکردگی اور ماحولیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

دورے کے دوران امریکی وفد نے ماحولیاتی مانیٹرنگ سسٹم، فضائی آلودگی کی نگرانی اور ماحول کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

مریم اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں فضائی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق نومبر 2024 میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل تھا، تاہم موجودہ اقدامات کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ای پی اے کو جدید سہولیات، اختیارات اور ضروری وسائل فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ماحولیاتی چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں