آئی ایم ایف پروگرام میں پیش رفت، پاکستان کے لیے مزید 3.6 ارب ڈالر قرض کی منظوری متوقع

12:45 PM, 11 Jul, 2026

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری پروگرام کے تحت آئندہ 14 ماہ میں مزید 3.6 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت مجموعی قرض پیکیج 8.4 ارب ڈالر پر مشتمل ہے، جس میں سے 4.8 ارب ڈالر پہلے ہی پاکستان کو جاری کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، جس میں معاشی اہداف اور اصلاحاتی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی شرائط میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا، ٹیکس نظام میں اصلاحات، توانائی شعبے کی بہتری، نجکاری پروگرام میں پیش رفت، گردشی قرضے میں کمی اور مہنگائی پر قابو پانا شامل ہے۔ ماحولیاتی اصلاحات بھی پروگرام کا اہم حصہ ہیں۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد سے معیشت میں استحکام اور مالیاتی شعبے میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں