امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا سخت ردعمل اور مذاکرات کا عندیہ

12:37 AM, 11 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف کسی قتل یا اقدامِ قتل کی کوشش پر عمل کیا گیا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کو ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیے گئے ہیں، جبکہ ایران کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل تیار رکھنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے اور امریکا نے اس پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ان کے مطابق تہران کی درخواست پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں