سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، آپریشن شعبان میں 9 مزید خارجی  ہلاک

11:45 AM, 11 Jul, 2026

ہرنائی :بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران مزید 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کی گئی، جہاں چھپے ہوئے خارجیوں کو جدید حکمتِ عملی کے تحت ہوائی اور زمینی آپریشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں اب تک ہلاک ہونے والے خارجی دہشتگردوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی دہشتگرد انجام تک پہنچائے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام اور دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں