پاکستان اور امریکا کے تجارتی مذاکرات کامیاب، معاہدہ جلد طے پانے کی امید

10:35 AM, 11 Jul, 2026

اسلام آباد :پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدے کے لیے واشنگٹن میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ 9 اور 10 جولائی کو ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے وفود نے باہمی تجارت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ ان کے مطابق مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، جہاں اختلافات کم کرنے اور متعدد نکات پر اتفاقِ رائے قائم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری تجارت جواد پال نے بھی مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاری پیشرفت سے پاکستان اور امریکا کے اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزیدخبریں