ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت خراب، لندن کے ہسپتال میں داخل

10:34 PM, 11 Jul, 2025

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی اچانک طبی حالت بگڑنے پر انہیں لندن کے ایک معروف ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ان کی صحت میں غیر متوقع گراوٹ آئی، جس کے باعث فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور مختلف طبی ٹیسٹوں کا سلسلہ شروع کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما قاسم علی رضا نے بتایا کہ الطاف حسین کو ذہنی دباؤ کا سامنا ہے جو ملکی و بین الاقوامی سیاسی حالات، لندن میں جاری قانونی مقدمات اور مالی مسائل کی وجہ سے بڑھا ہے۔ ان کے مطابق، علاج کے دوران انہیں ادویات کے ساتھ ساتھ خون کی منتقلی بھی کی گئی ہے تاکہ ان کی حالت بہتر ہو سکے۔

الطاف حسین اس وقت ہسپتال میں زیر نگرانی ہیں اور ان کی صحت کی مزید رپورٹ کا انتظار ہے۔
 
 

مزیدخبریں