بھارت کی مخالفت نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کو بنایا غیر یقینی، کشیدگی عروج پر

09:21 PM, 11 Jul, 2025

اسلام آ بادؒایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس پر بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی کی مخالفت کے باعث شدید سیاسی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ بھارت نے بنگلہ دیش کے ڈھاکا میں 24 جولائی کے اجلاس کے مقام اور تاریخ بدلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن ممالک پر دباؤ ڈالا ہے
ذرائع کے مطابق بھارت نے اجلاس کے خلاف سخت لابی شروع کر رکھی ہے اور بعض ممالک کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ سری لنکا اور عمان نے بھارتی موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے، مگر بیشتر ممالک صدر محسن نقوی کی حمایت میں اجلاس کو مقررہ تاریخ پر منعقد کرنے پر بضد ہیں۔

یہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ سیریز بھی سیاسی وجوہات کی بنا پر منسوخ کی جا چکی ہے، جس نے کھیل اور سیاست کے ملاپ پر سوالات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزیدخبریں