پاکستان اور روس کے مابین پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے معاہدہ طے

08:25 PM, 11 Jul, 2025

ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی دوبارہ بحالی اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کے حوالے سے ایک اہم پروٹوکول پر دستخط ہو گئے ہیں۔

یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں ہوا، جہاں پاکستان کی نمائندگی وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم نے کی جبکہ روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر وادم ویلیچکو نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور پاکستان کے روس میں سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ معاہدہ پاکستان کی صنعتی ترقی اور مستقبل کے لیے ایک نمایاں قدم ہے۔

مزیدخبریں