لاہور :پاکستان شاہینز کے انگلینڈ کے دورے کے لیے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی کپتانی تجربہ کار ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل کریں گے۔ یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو تین روزہ میچز اور تین ون ڈے مقابلے کھیلیں گے۔
ٹیم میں شامل 18 کھلاڑیوں میں سے 11 کی عمر 25 سال سے کم ہے، جو پاکستان کرکٹ کی نوجوان صلاحیتوں کو بین الاقوامی میدان میں آزمانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس اہم دورے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ دورہ پاکستان شاہینز کے لیے موقع ہوگا کہ وہ انگلینڈ کی مختلف صورت حال میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں اور بین الاقوامی کرکٹ میں قدم جمانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل ہو۔