کوالالمپور: پاکستان نے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کا مقررہ وقت 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں کھلاڑیوں نے بھرپور اعتماد اور مہارت کا مظاہرہ کیا، جب کہ گول کیپر نے اہم لمحوں پر شاندار بچاؤ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔
اب گرین شرٹس کا فائنل معرکہ 13 جولائی کو جاپان کے خلاف ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فائنل کے لیے بھرپور تیاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔