پاکستانی ہاکی ٹیم کی بھارت آمد پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

05:18 PM, 11 Jul, 2025

نئی دہلی :بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دیے جانے پر مودی سرکار کی شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکارہ کی فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیا جاتا، پھر ہاکی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دینا کیسا انصاف ہے؟

بھگونت مان نے اس تضاد کو نہ صرف غیر منصفانہ قرار دیا بلکہ اسے ایک خطرناک پیغام بھی بتایا۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا نے بھی اس فیصلے پر مودی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی بھارت آمد ایشیا کپ کے سلسلے میں ہوئی ہے جس پر سیاسی کشیدگی کے باوجود کھیل کو ترجیح دی گئی ہے۔

مزیدخبریں