بارشوں اور سیلابی خطرے پر سندھ حکومت کی تیاری، ایمرجنسی پلان بنانے کی ہدایت

03:58 PM, 11 Jul, 2025

کراچی: سندھ حکومت نے بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو فوری ایمرجنسی پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ 17 اور 18 جولائی کو معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بندوں کی مرمت اور ندی نالوں کی صفائی میں کسی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے اور بلدیاتی اداروں کو مکمل متحرک رہنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔

مزیدخبریں