پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

02:27 PM, 11 Jul, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، جنوبی اور شمال مشرقی بلوچستان، اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، نوشہرہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، چترال اور دیر میں بھی بارش کی توقع ہے۔

سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوئٹہ، زیارت، سبی، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ژوب، خضدار، اور لسبیلہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہوگا۔

مزیدخبریں