نجی ایئرلائن کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والا مسافر غلطی سے جدہ پہنچ گیا

10:36 AM, 11 Jul, 2025

لاہور : ایک نجی ایئرلائن کی غفلت کے باعث لاہور سے کراچی جانے والا مسافر غلطی سے جدہ پہنچ گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ منیجر نے اس واقعے کی تمام تر ذمہ داری ایئرلائن پر ڈال دی۔

ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی جانے والے مسافر کا جدہ پہنچنا ایئرلائن کی بے احتیاطی اور لاپروائی کا نتیجہ ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اتھارٹی کو اس ایئرلائن کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست بھی دے دی۔

متاثرہ مسافر نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر دو طیارے ایک ہی وقت پر موجود تھے اور اس نے ایئرہوسٹس کو اپنا ٹکٹ بھی دکھایا تھا، مگر ایئرہوسٹس نے اسے غلط طیارے میں سوار ہونے کی اطلاع نہیں دی۔ دو گھنٹے بعد جب اس نے عملے سے سوال کیا کہ کراچی کیوں نہیں پہنچا، تو عملہ پریشان ہو گیا اور اس پر الزام لگایا کہ یہ اس کی غلطی ہے۔

مسافر نے مزید کہا کہ جب اس نے اپنی اس کے بعد مسافر کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

مزیدخبریں