پی ٹی اے کا جعلی کالز اور پیغامات سے خبردار رہنے کا انتباہ

04:35 PM, 11 Jan, 2026

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو جعلی کالز اور یو اے این نمبروں کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے خبردار کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آگاہی پیغام جاری کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سکیمرز ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرنے کے لیے خود کو پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کا نمائندہ ظاہر کر رہے ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی بھی فون کال یا پیغام کے ذریعے او ٹی پی، پن کوڈ، شناختی کارڈ نمبر یا بائیو میٹرک معلومات طلب نہیں کرتا۔

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ کال یا پیغام پر معلومات فراہم نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی تصدیق کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کیا تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں